افغان وفد نے ایرانی ترانے کی بھی توہین کر دی، سفارتخانے کے سربراہ سے احتجاج
تہران (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے ایرانی دورے پر موجود عہدیدار کی جانب سے قومی ترانے کی توہین کرتے ہوئے کھڑے نہ ہونے پر افغان سفارتخانے کے قائم مقام سربراہ کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔ پاکستان کے بعد وہاں دوسرا واقعہ پیش آیا۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے واقعہ کی مذمت کرتے اسے سفارتی آداب کیخلاف قرار دیا۔ تہران میں اسلامی اتحادی کانفرنس کے موقع پر افغان عہدیدار ایرانی قومی ترانہ بجانے پر کھڑا نہیں ہوا تاہم افغان وفد نے اس پر معذرت کی۔ افغان عہدیدار نے کہا کہ وہ اس لئے کھڑے نہیں ہوئے تھے کیونکہ طالبان نے عوامی سطح پر موسیقی پر پابندی عائد کر دی ہے۔