• news

مخصوص نشستیں، چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب مانگ لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 14 ستمبر کی اکثریتی ججز کی وضاحت پر جواب مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے معاملے میں چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر 9 سوالوں پر جواب مانگا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ سے جواب طلب کیے اور استفسار کیا کہ الیکشن کمشن اور تحریک انصاف نے وضاحت کی درخواست کب دائر کی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے رجسٹرار سے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی، الیکشن کمشن کی درخواستیں پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں کیوں نہیں بھیجی گئی؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ متفرق درخواستیں کاز لسٹ کے بغیر کیسے سماعت کے لیے فکس ہوئیں؟ کیا رجسٹرار آفس نے متعلقہ فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا؟ رجسٹرار سے سوال کیا گیا ہے کہ کس کمرہ عدالت یا چیمبر میں درخواستوں کو سنا گیا؟ درخواستوں پر فیصلہ سنانے کیلئے کاز لسٹ کیوں جاری نہیں کی گئی؟ آرڈر کو سنانے کیلئے کمرہ عدالت میں فکس کیوں نہ کیا گیا؟ اوریجنل فائل اور آرڈر سپریم کورٹ رجسٹرار میں جمع ہوئے بغیر آرڈر کیسے اپ لوڈ ہوا؟ آرڈر کو سپریم کورٹ ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کا آرڈر کس نے کیا؟۔

ای پیپر-دی نیشن