• news

ریلوے کامسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق 23 ستمبر سے ہو گا، کرایوں میں کمی کا اطلاق ائیر کنڈیشنڈ سمیت تمام مسافر ٹرینوں پر ہو گا۔سی ای او کے مطابق  یکم اگست سے 15 ستمبر تک ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے کمی کے باعث ریلیف دیا گیا، تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے اور دیگراخراجات کے باعث مزید کمی نہیں کر سکتے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن