• news

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (خبر نگار) وزیراعظم، وفاقی کابینہ کی منظوری اور صدر مملکت کی جانب سے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجرآرڈیننس پر دستخط ہونے کے ساتھ ہی صدارتی آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ہو گیا۔ صدارتی آرڈیننس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، آرڈیننس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے۔ درخواست گزار نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن