پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (خبر نگار) پی ٹی آئی رہنمائوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما زینب عمیر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کا این او سی جاری کیا اس کے باوجود ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر نے اپنے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا ہے۔ نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دے۔