• news

لاہور میں علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ  دہشتگردی سمیت 13 دفعات شامل

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں خیبرپی کے  کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور کے تھانے تھانا مناواں میں مقدمہ درج کیا جس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق سیالکوٹ انٹرچینج پر علی امین اسلحہ سے لیس ایک جتھے کی قیادت کررہے تھے، ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پرکھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی اور مسلح جھتے نے اے کے 47 کے ذریعے پولیس مزاحمت بھی کی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے علی امین گنڈا پور اور شاہد خٹک سمیت دیگربلوا کرتے ہوئے آگے نکل گئے، علی امین کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے ۔

ای پیپر-دی نیشن