پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری بجلی سستی ہونے کا امکان ہے: ذرائع
اسلام آباد(این این آئی)عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے حکومت کی آئی پی پیز سے بات چیت سے متعلق پیش رفت جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔پاکستان کے شہری اس وقت دنیا بھر میں سب سے مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کی بڑی وجہ سابقہ حکومتوں کے آئی پی پیز کے کیے گئے معاہدے ہیں تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے حکومت کی آئی پی پیز سے بات چیت سے متعلق پیش رفت جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت سرکاری آئی پی پیز کے ٹیرف ٹیکس کم کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 100 سے زائد پاور ہاؤسز کے ٹیرف کا جائزہ لیا گیا۔ بجلی ٹیرف میں کمی اور صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے مرحلہ وار چند آئی پی پیز بند اور باقی تمام ٹیرف میں ریلیف دیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے بجلی بلوں میں بے جا ٹیکسز کو کم کرنے سے سے متعلق تجاویز دی ہیں جن پر عملدرا?مد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ صنعتی اداروں کے لیے خاص طور پر بجلی کے نرخوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزارت توانائی اور آئی پی پیز کے معاملات خوش اسلوبی سے حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔