• news

قومی بچت سکیموں کے منافع میں مزید کمی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مختلف قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی گئی۔ وزارت خزانہ نے بچت سکیموں کے منافع میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئی شرح منافع کا اطلاق آج 25 ستمبر 2024ء سے ہو گا۔ سیونگ‘ سپیشل سیونگ اکاؤنٹ‘ ڈیفنس سیونگ سکیم کا شرح منافع کم کر دیا گیا۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ‘ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ‘ پنشنرز‘ شہداء فیملی ویلفیئر  اکاؤنٹس کا سالانہ منافع بھی کم کر دیا گیا ہے۔ پنشنرز بینیفٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا منافع 15.36 فیصد سے کم ہو کر 14.16 مقرر کر دیا گیا۔ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کا سالانہ منافع بھی کم کر کے 14.16 فیصد‘ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 14.52 سے کم کر کے 12.72 فیصد کر دیا گیا۔ سرور سکیموں کے شرح منافع میں بھی کمی کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن