• news

امریکہ سب سے بڑی پاکستانی برآمدی منڈی‘ سیالکوٹ کی کاروباری کامیابی سے متاثر: امریکی سفیر

 سیالکوٹ (نامہ نگار) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم (Donald Blome) نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی سطح پر پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے اور گزشتہ دہائی کے دوران امریکہ کو پاکستان کی برآمدات دوگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں جو ہمارے اشتراک کردہ مضبوط اقتصادی تعلقات کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں سیالکوٹ چیمبر اینڈ انڈسٹری کے شیخ محمد شفیع ہال میں صنعتکاروں اور برآمد کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا سیالکوٹ کا دوسرا دورہ ہے کیونکہ میں یہاں کے کاروباری جذبے اور اہم کاروباری کامیایوں سے بہت متاثر ہوا تھا۔ سیالکوٹ شہر حقیقی معنوں میں پاکستان اور امریکہ کے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ہماری دوطرفہ اقتصادی شراکت داری میں مستقبل میں ترقی کے امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔ سیالکوٹ سے ہر سال لاکھوں ڈالر کے کھیلوں کا سامان اور ملبوسات امریکہ کو برآمد ہوتی ہیں۔80 سے زیادہ امریکی فرمیں 120,000 پاکستانیوں کو براہ راست ملازمت دیتی ہیں اور بالواسطہ طور پر 10 لاکھ پاکستانی کارکنوں کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔ زرعی شعبے میں بھی، یو ایس فارن کمرشل سروس میسوری کی ایک امریکی کمپنی کو پاکستانی کسانوں تک اپنی فصل کی پیداوار بڑھانے والی ٹیکنالوجی لانے میں مدد کر رہی ہے۔ ہم نوجوان پاکستانیوں کو مفت تعلیمی تبادلوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنے کیلئے سالانہ 20 ملین ڈالرسے زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ تمام پاکستانی نوجوانوں کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے مواقع نہیں ملے۔ آج پاکستان میں غذائی قلت‘ اس موقع پر نائب صدر عامر مجید شیخ، یو ایس قونصلیٹ کرسٹن ہاکنز اور صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن