آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے قرضہ پروگرام کی منظور دی جائے گی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی مانیٹری فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا جس میں پاکستان کے لیے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت قرضہ پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔ اس بات کی توقع ہے کہ پاکستان کے لیے قرضہ پروگرام کو منظور کر لیا جائے گا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول پر پہلے ہی ایگریمنٹ ہو چکا ہے۔