• news

قطری بحری جہاز الخور کی 36 سال بعد پاکستان آمد، پرتپاک استقبال

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) قطری بحریہ کے جہاز الخور کا 36 سال بعد پاکستان آنے پر تپاک استقبال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قطری بحریہ کے بحری جہاز کی 36 سال بعد پاکستان آمد ایک تاریخی سنگ میل ہے، پاک قطر بحری جہازوں کے مابین مشق اسد البحر کا انعقاد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ قطری بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران قطری بحریہ کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل فیصل عباسی سے ملاقات بھی کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قطری بحریہ کے جہاز کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین سفارتی اور دفاعی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن