وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی اردگان سے ملاقات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے صدر اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔ دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔