• news

کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادیں، کوئی فارمولا زیر غور نہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر

پونچھ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے پونچھ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ کشمیر کا دیرینہ مسئلہ صرف یو این قراردادوں سے حل کیا جائے گا۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور کوئی فارمولا زیر غور نہیں۔ آزاد کشمیر میں ایس ٹی ایس کے ذریعے تعیناتیاں 10 دنوں میں کی جائیں گی۔ چودھری انوارالحق سے صدر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور ایڈیشنل سیشن کورٹ کے قیام کا مطالبہ کیا جس سے وزیراعظم نے اتفاق کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے اتراڑ کھل اور بلوچ بارز کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حقوق کے نام پر تنظمیں تو بنائی جاتی ہیں لیکن فرائض کی ادائیگی کا سبق کس نے دینا ہے۔ وکلا آئین و قانون کے مطابق لوگوں کو شہری آزادیوں کی بھی تشریح کر کے بتائیں۔ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کے تمام بنیاد حقوق سلب کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن