• news

آئینی ترامیم بند دروازوں کے پیچھے نہیں ہوتیں: محمود اچکزئی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) تحفظ آئین پاکستان موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترامیم بند دروازوں کے پیچھے نہیں ہوتیں۔ آئین کاغذ کا ٹکڑا نہیں مقدس دستاویز ہے۔ ترامیم ملکی اور عوامی ضروریات کے مطابق اتفاق رائے سے ہونی چاہئے۔ ملک ٹوٹنے سے بھی ہم نے سبق حاصل نہیں کیا۔ پاپولر لیڈر کو جیل میں رکھنے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔ مولانا نے اگر موجودہ شکل میں ترامیم تسلیم کیں تو انہیں سیاسی نقصان ہو گا۔ مسائل کا حل آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام سے ممکن ہے۔ نئے انتخابات مسائل کا حل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن