پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے: رؤف حسن
اسلام آباد (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ناگزیر قرار دے دی۔ انٹرویو میں رؤف حسن نے کہا کہ تحریک انصاف آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہئے۔ بات چیت کے لئے ہم پہلے بھی تیار تھے آج بھی ہیں۔