صدر کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر گئے ،صدر مملکت نے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت، شہید کے لئے بلند درجات کی دعا کی ،ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ مستونگ، بلوچستان حملے میں شہید ہوئے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید ذاکر بلوچ نے قومی ذمے داری سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ساری قوم شہداء اور انکے خاندانوں کی ملک و قوم کے لیے بے مثال قربانیوں کیلئے احسان مند رہے گی۔صدر مملکت نے شہید کے جذبہء حب الوطنی کو سراہا، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔