• news

وزیراعظم پاکستان سے ملاقات مفید رہی، نیا پروگرام مہنگائی میں کمی لائے گا، ایم ڈی آئی ایم ایف

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے کا ہے کہ نیا آئی ایف ایم پروگرام پاکستان میں مہنگائی میں کمی اور ٹیکس نظام میں بہتر پیدا کرے گا۔ ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات بہت مفید رہی، پاکستان کے لیے نئے فنڈ کی معاونت سے چلنے والے پروگرام پر بات چیت ہوئی۔ کرسٹینا جارجیوا نے کہا کہ فنڈ پروگرام مہنگائی میں کمی، ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری اور نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے مددگار ہے جبکہ پروگرام سے جامع ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے آئی ایم ایف نے 2 روز قبل ایم ڈی کرسٹینا جورجیوا کی زیر صدارت ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز کے بیل آئوٹ پیکج کی منظوری دی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن