• news

شبلی فراز کا نام ایک ہفتے میں ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے سینیٹر شبلی فراز کا نام عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت درخواست میں وزارت داخلہ اور دیگر کو ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے  نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو سیکرٹری داخلہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیاکہ ابھی تک نام نہیں نکالاگیاکیا؟ ،جس پر وکیل نے کہاکہ نہ بتا رہے ہیں نہ رپورٹ دے رہے ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ یہ معاملات وہاں اسمبلی میں کیوں نہیں بتاتے،پارلیمنٹیرین ہیں،جس پر وکیل نے کہاکہ وہاں تو اس سے الٹا ہی کام کیا جارہاہے،سپیکر صاحب بھی کہتے ہیں،عدالت نے حکم دیاکہ ایک ہفتہ میں نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت کو آگاہ کیاجائے،ایک ہفتہ میں عملدرآمد نہیں ہوتا تو سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں،عدالت نے سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن