خیبر پی کے حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے کے چند نکات پر تحفظات
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے چند نکات پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس میں قومی مالیاتی معاہدے کے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔ صوبائی کابینہ نے تحفظات وفاقی حکومت کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے، تحفظات پر وفاقی حکومت کی وضاحت وزیراعلیٰ کے پی کو پیش کی جائے گی۔ خیبر پی کے کابینہ نے آئی ایم ایف پیکج کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا ہے تاہم کچھ نکات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔