پیپلز پارٹی بلوچستان کی تنظیم تحلیل، 6 رکنی کمیٹی قائم
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق تنظیم نو کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں نواب ثناء اللہ زہری، سینیٹر صابر بلوچ، میر صادق عمرانی، میرباز کھیتران، اقبال شاہ اور سردار عمر گورگیچ شامل ہیں۔