• news

اسحاق ڈار کی زیر صدارت ڈسکوز کی انسانی وسائل کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس 

اسلام آباد، لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں انسانی وسائل (ایچ آر) کے مسائل کے حوالہ سے کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ نائب وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے کارکردگی اور استعداد کار میں بہتری کے لیے شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے لائن لاسز کو کم کرنے، ڈسکوز کو درپیش موجودہ چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے اور موثر عوامی خدمات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ علاوہ ازیں  ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ سینیٹر اسحاق ڈار کے مرحوم بھائی خضرحیات ڈار کے ایصال ثواب کے لئے جامع مسجد داتا دربار میں قرآن خوانی و دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری نے ڈپٹی وزیراعظم کو داتا دربار کے جاری ترقیاتی کاموں پر بریفننگ دی۔ اسحاق ڈار نے تعمیراتی کاموں کی رفتارکو تیز، ڈویلپمنٹ سکیم کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن