• news

 رواں برس پولیو کا 24واں کیس حیدرآباد سے رپورٹ 

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا جس کے بعد رواں برس رپورٹ کیسز کی تعداد 24 تک جا پہنچی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد پولیو کے لیے قائم نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کی ترجمان عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ پولیو لیبارٹری کے مطابق متاثرہ بچے کی عمر 29 ماہ ہے، سندھ میں اب تک پولیو کیسز کی تعداد 5 ہو چکی ہے۔عائشہ رضا فارق نے بتایا کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامع روڈ میپ تیار کر لیا ہے، ہائی رسک اضلاع میں بچوں تک ویکسین کی رسائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں،بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے انسدادِ پولیو اقدامات (پی ای آئی) اور ای پی آئی مل کربگ کیچ اپ اقدام شروع کر رہے ہیں۔دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں پولیو کیس کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سے پولیو کیس انکوائری کی رپورٹ طلب کرلی۔مراد علی شاہ نے محکمہ صحت سندھ کو پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ متحد ہوکرپولیو کے مرض کا خاتمہ کرناہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب بھی نیا پولیو کیس ظاہر ہوتا ہے، شدید تکلیف ہوتی ہے، دنیا ترقی کی نئی راہیں تلاش کر رہی ہے اور ہم پولیو سے نجات حاصل نہیں کرسکے۔

ای پیپر-دی نیشن