بلوچستان: گیس کمپنی کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 20 مزدور اغوا، رہائی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں گیس کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد نے فائرنگ کی اور 20 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ جنہیں بعدازاں چھوڑ دیا گیا۔ مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد گیس کمپنی کے 8 بلڈوزر بھی جلا دیئے تھے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کا ضلع موسیٰ خیل لورالائی اور رکھنی بارکھان کے درمیان واقع ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ میں پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی تھی، جس سے محنت مزدوری کے لیے آئے 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا، تمام جاں بحق مزدور آپس میں قریبی رشتے دار تھے۔