ٹیکس ریٹرن، ایف بی آر دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہے
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کیلئے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کے روز بھی کھلے رہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے سالانہ ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ سرگودھا چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ساجد حسین تارڑ نے کہا کہ آن لائن ریٹرن جمع کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا، اس لئے تاریخ میں ایک ماہ توسیع کر دی جائے تاکہ کوئی شہری ٹیکس ریٹرن جمع کروانے سے محروم نہ رہے۔