لبنان پر بمباری‘ کئی پاکستانی پھنس گئے‘ زمینی راستے بند
بیروت (نوائے وقت رپورٹ) لبنان میں کشیدہ صورتحال‘ فلائٹس بند ہونے سے کئی پاکستانی خاندان بھی بیروت میں پھنس گئے ہیں۔ ایک فیملی نے بتایا کہ شام جانے والا راستہ غیر محفوظ ہے، لبنان سے نکلنے والا زمینی راستہ بند ہوچکا ہے، پروازیں بند ہوچکی ہیں۔ حکومت سے اپیل ہے کہ لبنان سے انخلا کے لیے خصوصی پروازوں کا بندوبست کیا جائے۔ لبنان میں محصور پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے ایک ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ اس حوالے سے ہوم ورک مکمل رکھا جائے۔