• news

 فلور کراسنگ سے متعلق آرٹیکل 63 اے سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ ) سپریم کورٹ میں فلور کراسنگ سے متعلق آئین کے آرٹیکل 63 اے سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نظر ثانی اپیلوں پر دن ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل شامل ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن