• news

وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹلی  میں  دانش سکول کے قیام کی منظوری دیدی

     لندن(آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی  میں  دانش سکول کے قیام کی منظوری دیدی،یہ منظوری سربراہ چوہدری عبدالرحمن کی درخواست کی روشنی میں دی گئی ہے،سربراہ (ن) لیگ  برطانیہ نے  وزیرعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میںضلع کوٹلی  میں  دانش سکول کے قیام کی منظوری پر آپ کا مشکور ہوں ۔  تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے  حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران چوہدری عبدالرحمن نے ان  سے ملاقات کی  اس دوران باہمی دلچسپی اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں چوہدری عبدالرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے استدعا کی کہ حال ہی میں  وفاقی حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر کو  تین دانش سکولز دیئے جانے کی منظوری دی گئی ہے    لیکن  ضلع کوٹلی کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کوٹلی آبادی  اور رقبہ کے لحاظ سے آزاد کشمیر کا سب سے بڑا ضلع ہے جس کی آبادی 9لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔کوئی معیاری سکول نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچوں کا بہت بڑا تعلیمی حرج ہورہا ہے جبکہ آزاد کشمیر کے باقی اضلاع میرپور' مظفر آباد اور راولاکوٹ میں میڈیل کالج' یونیورسٹیاں موجود ہیں اس کے برعکس ضلع کوٹلی میں کوئی میڈیکل کالج یا معیاری سکول نہیں ہے ۔چوہدری عبدالرحمن  نے  وزیر اعظم شہباز شریف سے استدعا کی کہ  ضلع کوٹلی میں بھی دانش سکول قائم کیا جائے۔ چوہدری عبدالرحمن کی درخواست پر وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے لئے دانش سکول کے قیام کی منظوری دیدی۔،سربراہ (ن) لیگ  برطانیہ نے  وزیرعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میںضلع کوٹلی  میں  دانش سکول کے قیام کی منظوری پر آپ کا مشکور ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ  ضلع کوٹلی  میں  دانش سکول کی تعمیر مکمل  ہونے پر آپ خود  اپنے ہاتھوں سے اسکا  افتتاح کریں، اس سکول  سے  ضلع بھر کے بچوں کو  اچھی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن