• news

مشرق وسطیٰ کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

نیویارک(این این آئی )مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی  قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل 0.94 فیصد مہنگا ہو گیا جس سے برینٹ آئل کی قیمت 72.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔آنے والے دنوں میں عالمی سطح پر تیل کی سپلائی لائن میں تعطل اور اسرائیلی حملے کے بعد علاقائی شپنگ لائنز متاثر ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ لبنان پر مزید حملوں کی صورت میں آئل ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن