• news

پوپ فرانسس کی لبنان میں اسرائیلی حملوں پر تنقید، اخلاقیات سے ماورا قرار دیدیا 

ویٹی کن(نیٹ نیوز)  پوپ فرانسس نے اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کیے گئے حملوں میں حزب اللہ کے سیکریٹری حسن نصراللہ اور غیرمسلح شہریوں کی شہادت پر تنقید کی اور کہا یہ حملے اخلاقیات سے ماورا ہیں۔ بیلجیم سے واپس روم جاتے ہوئے  دوران پرواز کہا  ممالک اپنی فوجی طاقت استعمال کرنے کے لیے اس قدر جارحیت نہیں کرسکتے یہاں تک کہ جنگ میں بھی اخلاقیات کا خیال رکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا  جنگ غیراخلاقی ہے لیکن جنگ کے قواعد بھی کچھ اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ایک سوال پر 87 سالہ پوپ فرانسس نے کہا  دفاع ہمیشہ حملے سے متناسب ہونا چاہیے، جب کچھ غیرمتناسب ہو تو پھر کسی ایک کی برتری ہوتی ہے جو اخلاقیات کے ماورا چلی جاتی ہے۔انہوں نے غزہ پر اسرائیلی بدترین بمباری سے بچوں کی شہادتوں پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا غزہ میں موجود کیتھولک علمائے سے روزانہ فون پر بات کرتا ہوں اور وہ غزہ کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہیں اور وہاں ہونے والے مظالم بیان کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن