• news

جسٹس منیب کے بینچ میں نہ بیٹھنے پر پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی  اجلاس آج طلب 

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کا اجلاس آج صبح بلالیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس 63 اے کی نظرثانی درخواستوں کی سماعت میں جسٹس منیب اختر کے بینچ میں نہ بیٹھنے کے خط کے بعد بلایاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کا اجلاس آج صبح 9 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں 2018سے زیرالتوا 14نظر ثانی درخواستوں پر9 لارجربینچ تشکیل دیے تھے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے معمول کے مقدمات کی سماعت کیلئے  7 بینچز کی تشکیل کا ججز روسٹر بھی جاری کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن