ہونہار سکا لر شپ پر وگرام کی رجسٹریشن شروع طلبا اعلی تعلیم کا خواب پورا کر ینگے : مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایک اور وعدہ پورا کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔ عالمی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 68 ڈسپلنز میں سالانہ 30ہزار طلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا۔ 50پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 16میڈیکل کالجز اور 131گریجوایٹ کالجز کے طلبہ کو ہونہار سکالر شپ دیا جائے گا۔ ہونہار سکالر شپ لمز، فاسٹ،کامسٹ، نسٹ، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ اور 7مزید ٹاپ پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبہ کو دیا جائے گا۔ ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 8سال میں 130ارب روپے کے وظائف فراہم کئے جائیں گے۔ ہونہار سکالر شپ پروگرام سے آئندہ 4سالوں میں ایک لاکھ 20ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔ طلبہ honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر اپلائی کر سکتے ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ الحمدللہ اپنی پہلی تقریر میں کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔ ہونہار سکالرشپ پروگرام کا آغاز اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہونہار سکالرشپ پروگرام مستحق اور ہونہار طلبہ کے لئے معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا۔ ہونہار سکالر شپ پروگرا م اعلیٰ تعلیم کے لئے ذہین طلبہ کی مالی رکاوٹو ں کو ختم کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہونہار سکالرشپ نوجوانوں کے اعلی تعلیم کے خواب پورے کرے گا۔ نوجوانوں کو اعلی تعلیم اور بہترین روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اس کے نجی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔