• news

ایل پی جی.31 7 روپے کلو مہنگی‘گھریلو سلنڈر کی قیمت 86.26 روپے بڑھ گئی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (یل پی جی) کی قمیت میں اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 86  روپے 28  پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ فی کلو ایل پی جی 7 روپے 31 پیسے مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 251 روپے30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبرکیلئے ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 2965  روپے 38  پیسے  ہوگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن