• news

ملٹری آپریشنز کی ضرورت نہیں‘ پنجابیوں کو مار کر کیسے بلوچستان آزاد کیا جاسکتا ہے؟وزیراعلیٰ بلوچستان 

کوئٹہ (این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشنز کی ضرورت نہیں‘جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے معصوم شہریوں کو ورغلایا جاتا ہے، ریاست باربار ماں کا کردار ادا کررہی ہے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ بچیوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ہماری بچیوں کو صرف ڈالر کی خاطر جنگ کے ایندھن میں دھکیلا جارہا ہے۔انہوں نے کہا پنجگور کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے سوال کیا کہ پنجابیوں کو مار کر کیسے بلوچستان آزاد کیا جاسکتا ہے؟وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنا افسوسناک ہے، ریاست بار بار ماں کا کردار ادا کررہی ہے، بلوچستان کے حقوق کی بات آئین میں واضح ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے اور مجبور نہ کیا جائے کہ ہم وہ کام شروع کردیں جس سے عام شہریوں کا نقصان ہو۔ انہوں نے کہا ہم ہمیشہ سے بلوچستان میں فوجی ا?پریشنز کی مخالفت کرتے ا?ئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ انٹیلی جنس بیسڈ ا?پریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کو ختم کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن