پارٹی چیئرمین شپ میرے پاس بانی پی ٹی آئی کی امانت: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ پارٹی کی چیئرمین شپ میرے پاس بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس الیکشن کمشن میں دو اکتوبر کو لگا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی وجہ سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ کے ساتھ ساتھ سیاسی لیڈر بھی ہیں۔ سیاسی بیانات ہوتے ہیں۔ لاہور میں 6 بجے پولیس سٹیج پر آئی کہ جلسہ ختم کریں، وقت ختم ہو گیا ہے۔ احتجاج کا وقت رکھا تھا جو ختم ہو گیا۔ میری علی امین گنڈا پور سے بات ہوئی تھی۔ علی امین گنڈا پور پر امن طور پر لوگوں کے ساتھ آ رہے تھے۔ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن ہمارے ساتھ ہیں۔ یو این رپورٹ ہے کہ غزہ میں اتنی تباہی ہوئی ہے کہ ملبہ ہٹانے میں 20 سال لگیں گے۔