ڈاکڑذاکر نا ئیک اسلا م آباد پہنچ گئے ، ائیر پورٹ پر استقبال
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) معروف مبلغ اور سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطاء الرحمان نے استقبال کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری بھی استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے بھی ذاکر نائیک کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں اجتماعات سے خطاب کریں گے جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کرائیں گے۔ اعلیٰ حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں اور عوامی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک 28 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔