نام نہاد انسداد تجاوزت مہم ، نھارتی ریا ست گجرات میں تاریخی مسجدمزار قر ستا ن مسمار کردیا
نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست گجرات میں حکام کی جانب سے صدیوں سے قائم ایک مسجد، مسلمانوں کے قبرستان اور ایک مزار کو مسمار کردیا گیا،عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گجرات کی انتظامیہ نے نام نہاد انسداد تجاوزات مہم کا نام دے کر مسجد اور مزار کو مسمار کرنے کا عمل شروع کیا اور اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوگئی،انتظامیہ نے مسجد کو مسمار کرنے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جس میں 70ٹریکٹرز اور 10ڈمپر شامل تھے جبکہ اس دوران بھارتی پولیس کے 1400اہلکار بھی موجود تھے،واقعے کے خلاف مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا،تاہم انتظامیہ نے 70سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔