خیبرپی کے میں جلسے کیوں کروں روکا تو جواب دینگے : گنڈاپور
پشاور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پھر نشانے پر لے لیا۔میڈیا سے مختصر گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے مریم نواز پر عورت کارڈ استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں خیبر پی کے میں جلسے کیوں کروں؟ نواز شریف جب سزا کے بعد بیرون ملک تھے تو مریم نواز پنجاب میں جلسے کررہی تھیں‘کیاہم نے انہیں نہیں روکا تھا؟پی ٹی آئی کی خواتین جیل میں ہیں‘ کیا وہ عورت نہیں؟ کیا پورے پاکستان میں ایک عورت مریم نواز ہی رہ گئی ہیں؟پنجاب پولیس کو دوبارہ وارننگ دیتے ہیں کہ انہیں روکا گیا تو جواب دیں گے، ایک صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کے راستے روکنے کے لیے کنٹینرز لگائے جارہے ہیں، وہ کس کے وسائل ہیں؟ وہ وزیراعلیٰ ہیں اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کریں گے۔