• news

سونے کی قیمت میں 600 روپے تولہ کمی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 10 پیسے مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 6 ڈالر کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 515 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے پر آگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔ انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میںمیںمنگل کوڈالر کے مقابلے میں ر وپے کی قدر 10پیسے بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت فروخت 277.80 روپے سے گھٹ کر277.70 روپے ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن