• news

(ن)  اور (ق) لیگ کے 2 ارکان کیخلاف ریفرنسز پر کارروائی، رکنیت ختم ہونے کا امکان 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) اور (ق) لیگ کی جانب سے اپنے دو اراکین کے خلاف بھیجے گئے ریفرنس پر سپیکر آفس نے آرٹیکل 63 اے کی کارروائی شروع کردی جس کے تحت دونوں کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے کا امکان ہے۔ اپنے اراکین کے خلاف کارروائی کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف جبکہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے سپیکر آفس کو ریفرنس بھیجا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے سپیکر نے اسے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جس میں دونوں اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ عادل خان بازائی قومی اسمبلی کے حلقہ 262 (کوئٹہ -1) جبکہ الیاس محمد چوہدری حلقہ 62 (گجرات ) سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز کو فالو کرنے کے پابند ہیں، ریفرنسز میں ممبران کے خلاف فوری کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن