• news

بلاول کے الزمات کو سنجید گی سے لیتے ہیں سیلاب ہیں کیلئے امداد غلط استعمال ہوئی توروک دینگے : امریکہ

 واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کا بلاول کے اْس بیان پر ردعمل سامنے آگیا جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت پر سیلاب امداد کی 400 ملین ڈالر رقم کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ امریکا بلاول بھٹو کے 400 ملین ڈالر کی سیلابی امداد کے غلط استعمال کے الزامات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ میتھیو ملر نے کہا کہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا میں جہاں بھی امریکی ٹیکس دہندگان کے ڈالرز استعمال ہوتے ہیں اور جہاں فوری انسانی مفادات کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ امریکا ایسے معاملات کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے۔ امریکی ترجمان نے مزید روشنی ڈالی کہ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور یو ایس ایڈ کے پاس امداد کے استعمال کے طریقہ کار کی نگرانی اور جائزہ لینے کے لیے سخت نظام موجود ہیں، اور اگر یہ امداد غلط استعمال ہوئی تو اسے روک دیا جائے گا۔ ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ امریکا ہمیشہ سے ایسے فنڈز کی سخت نگرانی کے عمل پر زور دیتا آیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ورلڈ بنک نے سیلاب زدگان کے لیے 400 ملین ڈالر کا قرضہ اور امداد دی لیکن وفاقی حکومت نے یہ رقم اپنے پاس رکھی جو مختلف منصوبوں کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن