• news

چیف جسٹس کے ساتھ سخت رویہ  پی ٹی آئی رہنما مصطفین کاظمی گرفتار 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما سید مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں  سماعت کے دوران چیف جسٹس کے ساتھ سخت رویہ اپنانے پر پولیس نے گرفتار کیا۔ انہیں تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے سید مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو ایف سیون فور سے گرفتار کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن