• news

پاکستان میں دوست ممالک 27 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کیلئے پرعزم

لاہور( این این آئی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا تعاون اور حکومتی کاوشیں رنگ لانے لگیں،ایشیا ء اور یورپ کے کئی ممالک پاکستان میں 27 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاروں میں سعودی عرب 5ارب ڈالر ، متحدہ عرب امارات اور کویت 10،10 ارب ڈالر اور آذربائیجان 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب نے مجموعی طور پر 21ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کیے ہیںجن میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے تقریباً 10ارب ڈالر،گوادر پورٹ پر پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے لیے ایک ارب ڈالر اورپانچ ارب ڈالر کی تجارتی  سرمایہ کاری شامل ہے۔سعودی آئل کمپنی ارامکو سال کے آخر تک پاکستان میں اپنا پہلا برانڈڈ ریٹیل گیس اسٹیشن شروع کرے گی، جس نے مئی میں گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے 40فیصد حصص کا حصول مکمل کر لیا ہے۔پاک چین اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے چین کے شانژی کول اینڈ کیمیکل انڈسٹری گروپ نیپاکستان کے توانائی کے شعبے کے لئے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن