نواز شریف مری چلے گئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اے پی سی کے بعد صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف ایوان صدر سے روانہ ہو گئے۔ صحافی نے سوال کیا میاں صاحب آپ کو اسلام آباد مس کر رہا ہے کیا آپ بھی مس کر رہے ہیں۔ میاں نواز شریف نے جواب دیا کہ میں دعاگو ہوں آپ بھی دعا کریں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آئینی ترمیم کا کام کہاں تک پہنچا۔ میاں نواز شریف جواب دیئے بغیر روانہ ہو گئے۔ نواز شریف اسلام آباد سے روانہ ہو کر مری پہنچ گئے۔ وہ چند روز مری اور چھانگلہ گلی قیام کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ مری بھی متوقع ہے۔