بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی اسلام آباد میں خیبرپی کے ہائوس سیل ، ملازمین کورہا ئش گاہ چھوڑنے کا حکم
اسلام آباد‘پشاور(وقائع نگار+نیٹ نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے خلاف ضابطہ تعمیرات کرنے پر خیبر پی کے ہاوس کو سر بمہر کردیا ہے پیر کے روز ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف کی نگرانی میں بلڈنگ کنٹرول سیکشن (بی سی ایس) نے کے پی ہاوس کو سیل کیا ہے کے پی ہائوس کو سی ڈی اے کی جانب سے مئی 2014 میں نوٹس جاری کیا گیا تھا کہ خیبر پی کے ہائوس کی لیز 2006 میں ختم ہوچکی ہے لہذا انتظامیہ لیز کی مزید 33چسال کی تجدید کیلئے مطلوبہ این او سیز جمع کرائے جو متعدد یاد دہانیاں کے باوجود سی ڈی اے میں جمع نہیں کرائے گئے ہیں علاوہ ازیں کے پی ہاوس کو 2015 میں بذریعہ نوٹس کہا گیا تھا کہ مینجمنٹ نے سی ڈی اے سے حتمی نقشہ منظور کرائے بغیر متعدد بلاکس پر اضافی تعمیرات کر لی ہیں جو بائی لاز کی خلاف ورزی ہے دی ڈی اے کی جانب سے رواں سال جنوری اور فروری میں بھی بالترتیب دو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کے پی ہاوس کو انتباہ کیاگیا تھا اور کے پی ہاوس میں مقیم ملازمین کی 40 رہائش گاہیں بھی خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں گذشتہ روز سی ڈی اے انتظامیہ نے کے پی ہاوس کو جزوی طورپر سربمہر کردیا سیل کرنے کے اس آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔