• news

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس : بانی پی ٹی آئی سمیت اڈیالہ جیل کے قیدیوں کیساتھ ملاقاتوں پر 18اکتوبر تک پابندی 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں تمام قیدیوں اور حوالاتیوں کیساتھ 18اکتوبر تک پابندی لگادی گئی۔ اس پابندی کا اطلاق بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگرپر بھی ہوگا۔جیل ذرائع کے مطابق جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی‘ وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن