• news

شنگھائی تعاون تنظیم، فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے پو لیس کا فلیگ مارچ 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پولیس نے وفاقی دارلحکومت میں امن و اما ن کی فضاکو برقرار رکھنے کیلئے سٹی زون کے علاقوں میں فلیگ مارچ کیا، فلیگ مارچ میں اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں نے حصہ لیا، فلیگ مارچ جنا ح ایو نیو سے شروع ہوکر اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا واپس جنا ح ایو نیو پر ہی اختتام پذیر ہو ا،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ فلیگ ما ر چ کا بنیا د ی مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں سکیورٹی کو مزید مو ثر بنا نا،امن و اما ن کی صورت حا ل کو بر قرار رکھنا اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا ہے، شہر میں ڈولفن کے دستے گشت پر مامور ہیں، کالے شیشے والی گاڑیوں، غیر نمونہ و بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کریک ڈاو￿  جاری ہے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے علاقوں میں رہیں اور سکیورٹی ڈیوٹیز پر تعینات پولیس افسران کو بریف کریں ۔

ای پیپر-دی نیشن