• news

بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر عملدر آمد کیا ، منزل انکی رہائی ہے : علی امین گنڈ اپور

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور تشدد اور شیلنگ کے باوجود ڈی چوک اسلام آباد پہنچے، منزل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت وزیراعلی ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی نیکامیاب احتجاج پر علی امین گنڈاپور کو روایتی پگڑی پہنائی، علی امین نے خطاب میں سب کا شکریہ ادا کیا اور احتجاج میں خود پر گزرنے والے واقعات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا ہماری پْرامن تحریک آگے بھی جاری رہے گی، بانی پی ٹی آئی نے جو فیصلہ کیا تھا اس پر مکمل عمل درآمد کیا، اپنا ہدف حاصل کیا، جبر، تشدد اور شیلنگ کے باوجود ڈی چوک اسلام آباد پہنچے۔علی امین 24 گھنٹے سے زائد غائب رہنے کے بعد اچانک صوبائی اسمبلی میں منظر عام پر آگئے وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا وفاق نے ہم پر ظلم کیا، مجھ پر اور کے پی ہاؤس پر حملہ کیا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ان کی منزل ہے، گرفتار پارٹی کارکنوں کی رہائی کیلئے لیگل ٹیم بنالی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن