• news

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا، طبی معائنہ 

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے 88 سالہ فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں  کی سوزش میں مبتلا ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مطابق رائل کلینکس کے معالجین نے فرمانروا شاہ سلمان کا طبی معائنہ کیا اور تشخیص کی کہ ان کے پھیپھڑوں میں انفکیشن ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ مئی2024 ء میں بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جدہ کے قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنے مکمل ہوئے تھے۔ پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کے بعد طبی ٹیم نے انفیکشن ختم ہونے تک اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن