• news

وقت سے پہلے سچ بتایا ہے، آگے بھی بتاؤں گا: فیصل واوڈا 

 اسلام آباد (این این آئی)سینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سوال ہے کہ علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں پہنچے؟ علی امین گنڈاپور گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ وقت سے پہلے سچ بتایا ہے اور آگے بھی سچ بتاؤں گا۔ ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں کہہ چکا تھا کہ علی امین گنڈاپور ڈی چوک نہیں آئے گا، علی امین گنڈاپور صاحب نے تماشا لگایا۔ خدا کیلئے اپنی اصلاح کرلیں، اس سے پہلے یہ اصلاح کا وقت بھی چلا جائے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ پولیس کی گاڑیاں، جوان کیسے چڑھائی کیلئے لے آئے؟ خیبر پختونخوا کے غریب بچوں کو چھوڑ دیں، اپنے بچے لائیں، وقت سے پہلے سچ بتایا ہے، آگے بھی سچ بتاؤں گا۔ انھوں نے کہا کہ الزامات لگانیوالیطرم خان پانچ پانچ پارٹیاں چھوڑ کر الزام لگا رہے تھے، اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوگیا۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ صوبے کی ساری مشینری اور پولیس جوان اپنے ساتھ لے گئے، پھر روپوش ہوگئے۔ پنے بچے ساتھ لائیں، علی امین لوگوں کو چھوڑ کر چلے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن