بھارتیہ فضائیہ کے ائیرشو میں بدنظمی ، ہیٹ سٹرعک سے 5افراد ہلا ک سے 100زائد زخمی
چنئی (این این آئی+ نیٹ نیوز) بھارت کے شہر چنئی میں بھارتی فضائیہ کی 92 ویں سالگرہ منانے کے لیے منعقد ایئر شو کے دوران ہیٹ سٹروک سے 5 افراد کی موت ہوگئی جبکہ ہزاروں افراد بے ہوش ہوگئے۔ بھارتی شہر چنئی میں فضائیہ کے ائیر شو کے دوران ہیٹ سٹروک سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے مرینا ساحل پر بھارتی ائیر فورس کے ائیر شو میں بد نظمی کا واقعہ پیش آیا۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ تماشائیوں کو ساحل پر ائیر شو کو دیکھنے کے لیے 3 گھنٹے دھوپ میں کھڑے رہنا پڑا اور شو کے اختتام پر خارجی راستوں پر بھی افراتفری رہی جس دوران لوگوں کی اموات ہوئیں۔ ہیٹ سٹروک اور بدنظمی کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد کو ہسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ائیر شو کی جگہ پر تماشائیوں کیلئے پینے کے پانی کے مناسب انتظامات بھی نہیں تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد بھارتی ائیر فورس کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ انڈین ائیر فورس نے ائیر شو میں 15 لاکھ لوگوں کی شرکت کا کہہ کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کا عزم کیا تھا۔